چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا ہائوس ٹیکس میں 20تا 30فیصد تک اضافہ

August 07, 2020

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے ہائوس ٹیکس میں 20تا 30فیصد تک اضافہ کر دیا اور اضافہ کے ساتھرواں مالی سال 2020-21 کے ہائوس ٹیکس کے چالان مالکان جائیدادکو بھجوانے کا عمل شروع کر دیا ۔کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق رہائشی جائیدادوں پر 20فیصد جبکہ کمرشل جائیدادوں پر 30فیصد اضافہ کیا گیاہے ، رواں مالی سال کیلئے ہائوس ٹیکس کا ہدف چالیس کروڑ روپے رکھا گیا ہے ، گزشتہ مالی سال کے دوران یہ ہدف 30کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق چکلالہ کینٹ بورڈ کے ایریاز میں ہائوس ٹیکس یونٹس کی مجموعی تعداد 27ہزار ہے جن میں سے 6ہزار کمرشل یونٹس ہیں۔کینٹ بورڈ کے شعبہ ریونیو حکام کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ تین سال کے بعد معمول کے مطابق کیا گیا ہے ۔