حکومت نے تعلیم اور صحت کو ہمیشہ کم اہمیت دی‘ جوائنٹ ایکشن کمیٹی

August 07, 2020

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ،اپنے رپورٹر سے) تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت کنونیئر چوہدری ناصر محمود ہوا۔ اجلاس میں ملک اظہر محمود، ابرار احمد خان، چوہدری طیب، محمد عثمان، شہباز قمر، راجہ نصیر جنجوعہ، طارق رحمان، ملک نسیم احمد، ندیم شیراز، چوہدری امجد زیب، حافظ محمد بشارت اور شاہد حسن شریک ہوئے۔ اس موقع پر چوہدری ناصر محمود نے کہا کہ حکومت نے صحت اور تعلیم کو کبھی اہمیت نہیں دی‘ جن کے حصے میں سب سے کم رقوم آتی ہیں۔ شرکاء نے کہا حکومت نے تعلیمی ادارے 15ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ کورونا کیسز میں خاطر خواہ حد تک کمی واقع ہو چکی ہے۔