صحافتی تنظیموں کا صحافی پر تشدد کیخلاف اسلام آباد میں مظاہرہ

August 07, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)کشمیر جرنلسٹس فورم کے سابق صدر و ایڈیٹر اعجاز عباسی پر قاتلانہ حملے کیخلاف راولپنڈی اسلام آباد کی صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام پی آئی ڈی ہیڈ کوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں صحافی پر تشدد کی مذمت، متعلقہ افسر کی برطرفی اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا، مظاہرین نے اپنے مطالبات کیلئے حکومت اور انتظامیہ کو تین دن کا الٹی میٹم دیا ، مظاہرے کا اہتمام پی ایف یو جے، آر آئی یو جے، نیشنل پریس کلب، اے کے این ایس، ایڈیٹر کونسل، کشمیر جرنلسٹس فورم اور ربجا سمیت صحافتی تنظیموں نے کیا تھا ، مظاہرے سے ناصر زیدی، عامر سجاد سید، آصف علی بھٹی ، شکیل قرار، شہریار خان، عامر محبوب، مظہر اقبال،سردار شوکت محمود، راجہ کفیل،عقیل انجم ، اعجاز عباسی، خاور نواز راجہ، امجد چوہدری، شیخ وحید ، علی رضا علوی اور دیگر نے خطاب کیا۔