70 ہزار خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا،مسلم ہینڈز

August 07, 2020

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) مسلم ہینڈز انٹرنیشنل نے عید کے تین دنوں میں پاکستان اور آزادکشمیر کے چالیس اضلاع میں 70ہزار ضرورت مند خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ تنظیم نے اس سال 1835بڑے جانور قربان کئےجس سے 70 ہزار خاندانوں کے پانچ لاکھ سے زائد افراد کو قربانی کا گوشت میسر آیا۔ مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور کے بیان کے مطابق قربانی پراجیکٹ کے ذریعے ان علاقوں میں جہاں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے وہاں گزشتہ کئی سال سے گوشت تقسیم کیا جا رہا ہے۔