ملازمین کو گروپ انشورنس کی رقوم ادا کی جائیں‘ پاکستان پنشنرز فورم

August 07, 2020

راولپنڈی (جنگ نیوز) چیئرمین پاکستان پنشنرز فورم پروفیسر راجہ محمد اسلم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاق‘ پنجاب اور سندھ حکومتیں سرکاری و ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی گروپ انشورنس کی واجب الادا رقم فوری ادا کریں۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دوران ملازمت تنخواہ سے گروپ انشورنس کی رقم باقاعدگی سے کاٹی جاتی رہی ہے لیکن ادائیگی میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ ہم بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ اگر فوری ادائیگی نہ کی گئی تو وفاق‘ پنجاب اور سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہو جائینگے۔