شجاع خانزادہ کیس سمیت دہشتگردی کے متعددمقدمات کی سماعت

August 07, 2020

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج راجہ قمر الزمان نے سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس کی سماعت ایک گواہ کا بیان قلمبند کر کے گیارہ اگست تک ملتوی کر دی۔عدالت نے دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن شاہد کو کمیٹی چوک کے مقام پر دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم راجہ رائید کے کیس کی سماعت آٹھ اگست، تھانہ ویسٹریج میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد محمد جہانگیر کے کیس کی سماعت 11اگست اور تھانہ ائر پورٹ میں درج پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں نامزد محمد ایوب وغیرہ کے کیس کی سماعت 13اگست تک ملتوی کر دی۔