کوئٹہ:فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

August 07, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلیلی اور ہزار گنجی میں فائرنگ کے واقعات میں ڈمپر کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق پشین کے علاقے ہیکل زئی کا رہائشی ڈمپر ڈرائیور عبدالواحد گزشتہ روز کوئٹہ سے ڈمپر لے کر پشین جا رہا تھا وہ بلیلی کے علاقے باچا آغا کے قریب روک کر ایک دکان کے باہر بیٹھا بوتل پی رہا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔ شالکوٹ پولیس کے مطابق پنجپائی کا رہائشی محمد رمضان گزشتہ روز موٹرسائیکل پر ہزار گنجی جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا ۔