گاڑی سے ٹکر مار کر دو افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کو قید و جرمانہ

August 07, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارکھان بمقام رکنی ظفرجان بلوچ کی عدالت نے گاڑی سے ٹکر مار کر دو افراد کو ہلاک کرنے کے مقدمے میں لاپرواہی اور غفلت سے گاڑی چلانے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم مرزا خان کو پانچ سال قید اور 56 لاکھ روپے جرمانہ بطور دیت ادا کرنے کا حکم سنایا دیت اور دمن کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم مرزا خان کو دیت کی ادائیگی تک جیل میں رکھنے کا حکم کابھی حکم سنایا استغاثہ کے مطابق ملزم مرزا خان نے نومبر 2019 میں محبت خان اور اسکے نابالغ بیٹے ربنواز ، بھتیجا محمد قیوم اور زاہدہ بی بی کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کیا۔ بعد میں محبت خان اور زاہدہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئے تھے۔ جس پر متعلقہ انتظامیہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا ۔