لورالائی ،ٹریفک کے دومختلف حادثات میں ایک شخص جاںبحق ،3افراد زخمی

August 07, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) لورالائی میں ٹریفک حادثات میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کمشنر آفس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور گل محمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ رکشے کا سواری بشیر احمد زخمی ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی جبکہ لورالائی ہی میں تیز رفتار گاڑی نے دو موٹرسائیکل سواروں تعویز خان اور حبیب اللہ کو کچل کر شدید زخمی کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوںکو ہسپتال پہنچایا ۔