بلوچستان کے 25اضلاع میں پولیو مہم 17 اگست سے شروع ہوگی

August 07, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے 25اضلاع میں پولیو مہم 17 اگست سے شروع ہوگی محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث پولیو مہم روک دی گئی تھی تاہم صورتحال بہتر ہونے کے بعد کوئٹہ ، پشین ،قلعہ عبداللہ سمیت صوبے کے 25 اضلاع میں انسدادپولیومہم 17 اگست سے شروع کی جا رہی ہےپانچ روز تک جاری رہے گی جبکہ دیگر اضلاع میں تین روز تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کے 15 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ۔