احمقوں سے نجات ملک کی بقاء کیلئے ضروری ہے‘حافظ حمداللہ

August 07, 2020

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت کے مرکزی رہنما مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ناچ گانے سے اقتدار حاصل کرنے والے کشمیر کو بھی ناچ گانے سے فتح کرناچاہتے ہیں کشمیر کا سودا کرنے والے سوداگروں نے کشمیر کو کاغذی نقشہ میں پاکستان کا حصہ ظاہر کرکے بہت بڑا تیر مارا،خوابوں اور خیالوں سے فیصلے کرنے والے احمقوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیاان سے نجات پاکستان کی بقاء کی ضرورت ہےان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکرٹری مولانا سید عبدالباسط شاہ مولانا محمد اشفاق سید مزمل شاہ سید عبداللہ شاہ اور دیگر پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ حمداللہ نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے نمائشی احتجاج حکمرانوں کا مکر و فریب ہیں مگرمچھ کے آنسو بہا کر کشمیری عوام اور پاکستانی قوم کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں نقشے کے ذریعے ممالک فتح ہوتے تو آج آدھی دنیا لوگ فتح کرچکے ہوتے۔