پاکستان میں ایک انڈسٹری پیچھے رہ گئی ہے جو شپنگ انڈسٹری ہے، مشیر تجارت

August 07, 2020

مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک انڈسٹری پیچھے رہ گئی ہے جو شپنگ انڈسٹری ہے۔

مشیر تجارت رزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شپنگ انڈسٹری کی پالیسی بن گئی ہے، اُمید ہےکہ اب یہ انڈسٹری ترقی کرےگی۔

رزاق داؤد نے کہا کہ شپنگ انڈسٹری اور ٹریڈ پالیسی بالکل ساتھ ساتھ چلتی ہیں، میں 2019 دسمبر میں جاپان اور کوریا گیا تھا، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ شپنگ انڈسٹری آپ نے کب لانی ہے،ہم آنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات درآمدات جیسے بڑھیں گی تو شپنگ انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا۔

مشیر تجارت رزاق داؤد نے مزید کہا کہ بھارت میں 842 شپس، بنگلادیش میں 347، سری لنکا میں 40 اور پاکستان میں 11 شپس ہیں۔

یہ ہمارے لیے موقع ہے شپنگ انڈسٹری کو بہتر کرنے کا اور ہم بہتر کرکے دکھائیں گے۔