سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، عاصم باجوہ

August 07, 2020

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ ہمارا فوکس سی پیک کے فوائد پاکستانی عوام تک پہنچانا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی پی آئی کی منعقدہ ویبنار میں خاصی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کو ترقی دیں گے، اس کو دوسرے علاقوں سے جوڑیں گے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سڑکوں اور منصوبوں کے ساتھ دور افتادہ علاقوں کی خوشحالی کے لیےکام کریں گے۔