ویسٹ انڈین کرکٹر کیریبین لیگ سے محروم

August 08, 2020

جمیکا (جنگ نیوز) ویسٹ انڈین کرکٹر فابیان ایلن اپنے ہی ملک میں کیریبین لیگ میں شرکت سے محروم رہ گئے۔ وجہ کورونا کے سبب فلائٹس کی عدم دستیابی بنی۔ ایلن کو سینٹ کٹس کی نمائندگی کرنی تھی۔ انہیں 3 اگست کو ٹرینیڈاڈ روانہ ہونا تھا،تاہم فلائٹ مس کرنے کے باعث وہ ایسا نہ کرسکے اور ایونٹ سے ہی باہر ہوگئے۔