لبنان کی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج ، فورسز سے جھڑپیں

August 08, 2020

بیروت (جنگ نیوز ) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حکومت مخالف مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پارلیمان کے قریب اس قدر بدامنی پیدا ہو گئی کہ حکام کو آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔مظاہرین کو منگل کے روز شہر میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے شدید غم و غصہ ہے۔ حکام کے مطابق دھماکہ 2750ٹن امونیئم نائٹریٹ کو غیر محفوظ انداز میں رکھنے کی وجہ سے ہوا تھا۔