چوروں کے دو گینگ گرفتار،10مسروقہ موٹر سائیکل، اسلحہ برآمد

August 08, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)تھانہ رتہ امرال پولیس نےموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث کباڑو گینگ اور حارثی کینگ کے5 ملزمان گرفتار کر کےچوری شدہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کباڑو گینگ کے ملزمان میں اویس اور مبصر عرف کباڑو جبکہ حارثی گینگ کے ملزمان میں حارث،بابر اورفلک شیر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ10موٹر سائیکل اور5پستول برآمد ہوئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان رتہ امرال کے علاقہ سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔