برسات میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہا جائے، آئیسکو

August 08, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو شاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ موسم برسات اور مون سون کی بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ برقی آلات کے متعلق حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کا اختیار نہ کرنا ہے۔ آئیسکو چیف نے کہا کہ بجلی کی تنصیبات ، تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے مناسب فاصلہ رکھا جائے، برقی آلات کو گیلے ہاتھ یا ننگے پائوں ہر گز نہ چھوئیں ۔ چھوٹے بچوں کو بجلی تنصیبات کے متعلق حفاظتی اور احتیاطی تدابیر سے متعلق ضرور آگاہ کریں ۔