اسلام آباد چیمبر میں آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن کے سہولت ڈیسک کا افتتاح

August 08, 2020

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے ممبران کی سہولت کیلئے آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن کا سہولت ڈیسک قائم کیا ہے جو مقامی انتظامیہ کے تحت چلنے والے تقریبًا 18محکموں کی سروسز چیمبر میں ہی ممبران کو فراہم کرے گا اور ان سے متعلقہ مسائل کو حل کرانے میں تعاون کرے گا۔ اس سلسلے میں چیمبر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے کے چیئرمین عامرعلی احمدنے سہولت ڈیسک کا افتتاح کیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ چیمبر تاجر برادی کی سہولت کیلئے مزید محکموں کے سہولت ڈیسک قائم کرے گا ۔ سینئر نائب صدر طاہر عباسی، فائونڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید ، محمد اعجاز عباسی، ظفر بختاوری، باسر دائود، چوہدری نصیر، اجمل بلوچ، ملک رب نواز، خالد چوہدری، سید امین پیرزادہ اور دیگر نے بھی مختلف مسائل کی نشاندہی کی ۔