چین: عمارت کی کھڑکی میں پھنسی بچی کو ریسکیو کرلیا گیا

August 08, 2020

چین میں ریسکیو اہلکاروں نے عمارت کی کھڑکی میں پھنسی بچی کو بحفاظت نکال لیا۔

چین کے بچے اپنی شرارتوں کے سبب آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، اس کی تازہ مثال چین کے خود مختار علاقے ژنگ جیانگ میں دیکھی گئی جب ایک بچی خود کو عمارت کی تیسری منزل پر بنے فلیٹ کی کھڑکی کی سلاخوں میں پھنسا بیٹھی۔

اپنی شرارت کے سبب مشکل میں پھنسی بچی کو پڑوسیوں اور راہ چلتے افراد نے دیکھا تو ایک لمحے کی دیر کئے بنا ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا جنہوں نے بچی کو نیچے گرنے سے بچا لیا۔