نیب سے قربت نے ن لیگی قائدین کو حواس باختہ کردیا، فیاض چوہان

August 08, 2020

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اقتدار سے دوری اور نیب سے قربت نے ن لیگی قائدین کو حواس باختہ کردیا ہے۔

احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے والی اپوزیشن آج شفافیت کا دعویٰ کر رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ ملک کو قرضوں کی دلدل اور تباہی کے دہانے پر چھوڑ کر فرار ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ریور راوی فرنٹ سٹی کی تعمیر انقلابی منصوبہ ہے۔