صومالیہ، فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک

August 09, 2020

صومالیہ، فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک

موغادیشو(اے ایف پی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوجی اڈے پر کار بم دھماکے میں کم از کم 8افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔اس دھماکے میں صومالیہ کے نیشنل اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا گیا جہاں صومالی نیشنل آرمی کے فوجی موجود تھے۔صومالی نیشنل آرمی کے لیفٹیننٹ محمد عبدالرحمٰن نے اے ایف پی کو بتایا کہ 27ویں بریگیڈ کیمپ کے قریب بڑا دھماکا ہوا، دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی نے داخلی دروازے سے آ کر ٹکرائی جس کے نیتجے میں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔