بلوچستان سے گاڑیوں کی لاہور اور اسلام آباد سمگلنگ ناکام

August 09, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)بلوچستان سے لاہور، اسلام آباد گاڑیوں کی ملٹری بارڈر فورس نے سمگلنگ ناکام بنادی۔ تینوں لگژری گاڑیاں قبضہ میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ گاڑیاں کسٹم حکام کے سپرد کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان سے تین لگژری گاڑیاں اسلام آباد اور لاہور سمگل کی جارہی تھیں جنہیں ملٹری بارڈر فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔