انجینئرنگ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے فوری انتخابات کروائے جائیںٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن

August 09, 2020

لاہور(خبر نگار)ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے صدر ڈاکٹر فہیم گوہراعوان نے وائس چانسلر کوایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کورو نا کی صورتحال بہتر ہوگئی، انجینئرنگ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے فوری انتخابات کرائیں جائیں،ہم انتخابات کا مزید التوا برداشت نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے بحثیت ممبر یوای ٹی سینڈیکیٹ سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اساتذہ کے منتخب نمائندوں کے بغیر سنڈیکیٹ کا کام جاری رکھنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔