تحفظ بنیاد اسلام بل میں کسی کےخلاف ایک لفظ نہیں تھا،زبیر احمد ظہیر

August 09, 2020

لاہور( خبرنگارخصوصی ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیرا حمد ظہیر اور دیگر علماء ڈاکٹر سید طالب الر حمن شاہ زیدی ،مولانا ملک عبد الرئوف ،پیر ولی اللہ شاہ بخاری ،مولانا جان محمد بٹ ،مولانا عبد الستار نیازی اور مولانا محمد عبداللہ صدیقی نے تحفظ بنیاد اسلام بل کو قانون بننے سے روکنے کے اقدامات کو فرقہ واریت کے خاتمے کیخلاف بہت بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ واریت مضبوط اور حکمران کمزور ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل میں کوئی ایک لفظ بھی کسی فرقے او ر مسلک کے خلاف نہیں تھا ۔