گھر پر رہ کر موسم انجوائے کریں: فیروز خان

August 09, 2020

شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے مداحوں کو گھر پر رہ کر کراچی کا موسم انجوائے کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں لکھا کہ ’میری کراچی کے شہریوں سے درخواست ہے کہ براہِ کرم وہ گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔‘

انہوں نے کراچی والوں کو موسم سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے ہیش ٹیگ ’کراچی رین‘ کا استعمال بھی کیا۔

دوسری جانب ہمایوں سعید نے بھی کراچی کے دلکش موسم کی تصویریں شیئر کی تھیں۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے موسم انجوائے کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کیا موسم ہے یار! واہ‘