ناگاساکی پر ایٹمی حملے کو 75 سال مکمل

August 09, 2020

ناگاساکی پر ایٹمی حملے کو 75 سال مکمل

جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے کو 75 سال ہوگئے، یادگاری تقریب میں ایٹمی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ناگاساکی شہر کے پیس پارک میں ہونے والی تقریب میں کورونا وباء کی وجہ سے محدود تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

شہر کے میئر اور حملے میں زندہ بچ جانے والوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں پر پابندیوں کیلئے مزید اقدامات کریں۔

امریکا نے 9 اگست 1945ء کو ناگاساکی پر ایٹمی حملہ کیا تھا جس میں 74 ہزار جانیں گئی تھیں۔

ناگاساکی حملے سے تین دن قبل امریکا نے جاپان کے ایک اور شہر ہیروشیما پر بھی ایٹمی حملہ کیا تھا۔