لوزیانا میں پائلٹ کی مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

August 09, 2020

لوزیانا میں پائلٹ کی مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

امریکی ریاست لوزیانا میں پائلٹ کی مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ، چھوٹا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست لوزیانا میں اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے طیارے نے مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث سڑک سے گزرتے ڈرائیور حیران ہی نہیں بلکہ بے حد خوفزدہ بھی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران پرواز طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پائلٹ کو بیچ سڑک پر ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جبکہ اس واقعہ میں نہ صرف پائلٹ بالکل محفوظ رہے بلکہ طیارے کے قریب سے گزرتی گاڑیاں بھی کسی حادثے سے بال بال بچ گئیں۔