چین: عمارت کی کھڑکی میں پھنسی بچی کو بحفاظت بچا لیاگیا

August 09, 2020

چین: عمارت کی کھڑکی میں پھنسی بچی کو بحفاظت بچا لیاگیا

چین میں ریسکیو اہلکاروں نے عمارت کی کھڑکی میں پھنسی بچی کو بحفاظت بچا لیا۔

یوں تو چین کے بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب اس کی تازہ مثال چین کے خود مختار علاقے Xinjiang میں دیکھی گئی جب ایک بچی خود کو عمارت کی تیسری منزل پر بنے فلیٹ کی کھڑکی کی سلاخوں میں پھنسا بیٹھی۔

اپنی شرارت کے سبب مشکل میں پھنسی بچی کو پڑوسیوں اور راہ چلتے افراد نے دیکھا تو ایک لمحے کی دیر کئے بنا ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا جنہوں نے بچی کو نیچے گرنے سے بحفاظت بچا لیا۔