بیروت دھماکوں میں ہلاک افراد کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

August 10, 2020

لندن(پ ر )کونسلر قیصر عباس نے بیروت کے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب حفاظتی اصولوں اور مناسب فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی۔ اس موقع پر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔ تقریب میں پر راجہ نذیر احمد، حاجی محمد زمان اور چوہدری خضر حیات نے شرکت کی۔