آمنہ شیخ نے بیٹی اور دوسرے شوہرکے ہمراہ تصویر شیئر کردی

August 10, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے بیٹی اور اپنے شوہرکے ہمراہ بغیر کسی وضاحت یا کیپشن کےتصویریں شیئرکر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپر ماڈل واداکارہ آمنہ شیخ کےحوالےسےگزشتہ روز سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ انہوں نے ملک کی معروف کاروباری شخصیت سے شادی کرلی ہے۔آمنہ نے بغیر کسی وضاحت کے اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں آمنہ، آمنہ کی بیٹی اور اُن کے شوہر نے سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا باقائدہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔اپنی ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے لفظ ’فیملی‘ کی وضاحت کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ فیملی ایک نعمت ہے۔ادکارہ نے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 187 بھی شیئر کی۔منیبہ مزاری نے آمنہ شیخ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے لیے بہت سا پیار اور ڈھیروں دعائیں دیں جبکہ دیگر ساتھی فنکار بھی اداکارہ کو نئی زندگی کی شروعات کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔