نور بخاری نے عون چوہدری کو دنیا کا سب سے بہترین شخص قرار دیدیا

August 10, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی نور بخاری نے عون چوہدری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ خیال رہے کہ عون چوہدری نور بخاری کے سابق شوہر تھے تاہم کچھ عرصہ قبل یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ دونوں نے دوبارہ نکاح کر لیا ہے۔ ان چہ مگوئیوں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا تھا جب نور کی جانب سے عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کا ہیرو قرار دیا گیا تھا۔تاہم جوڑے کی جانب سے اس بات کی نہ تصدیق کی گئی نہ تردید، لیکن نور کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ساتھ ہیں۔نور بخاری نے عون چوہدری کے ساتھ بیٹی فاطمہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’دنیا کی سب سے بہترین شخصیت کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو، اللہ آپ کو خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔‘نور نے لکھا کہ ’آپ نے جو چاہا وہ پا لیا، جیو ہزاروں سال۔‘انہوں نے لکھا کہ ’میں نے متقین کے بارے میں قرآن پاک میں پڑھا تھا، اور یقیناً آپ اُن میں سے ایک ہیں۔‘نور نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی عون کی سالگرہ کی پارٹی کی تصویریں شیئر کیں۔تین سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی۔