وزیراعلیٰ پنجاب کی شجرکاری تقریب میں بدمزگی،عظمیٰ کاردار کوعثمان بزدار کیساتھ کھڑے ہونے سے روک دیا گیا

August 10, 2020

لاہور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کی تقریب میں بدمزگی پیداہو گئی جب پی ٹی آئی کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کا سردار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہونے پر اہلکاروں سے جھگڑا ہوگیا۔ پی ٹی آئی کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیساتھ کھڑی ہوناچاہتی تھیں ،سکیورٹی اہلکاروں نے عظمیٰ کاردار کو وزیراعلیٰ پنجاب سے دور ہٹا دیاجس پر عظمی کاردار سکیورٹی اہلکاروں سے جھگڑ پڑی ۔