6 کھرب، 36 ارب سے زائد کے قرضوں کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخر

August 10, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کی کوششوں کے ضمن میں اسٹیٹ بنک کے قرضہ موخرو ری شیڈول کرنے کی سکیم کے تحت اب تک 6 کھرب، 36 ارب ،76کروڑ، 70 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخرکرنے کی سکیم کے تحت30 جولائی تک سٹیٹ بنک کو 12لاکھ ، 95 ہزار 821 درخواستیں موصول ہوئی جن کے زمہ واجب الاداقرضہ کا حجم 24 کھرب ، 84 90 کروڑ،کروڑ، 30 لاکھ روپے ہیں، ان میں سے12لاکھ 32ہزار، 480درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے اور 6کھرب، 36 ارب ،76کروڑ، 70 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیا۔