لاہور تقریب کے دوران ٹائیگر فورس کے جوان کھانے پینے کی اشیاء پر ٹوٹ پڑے

August 10, 2020

لاہور(جنگ نیوز)لاہور میں ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شجرکاری تقریب میں تقریر کے دوران ٹائیگر فورس کے جوانوں نے بد نظمی کا مظاہرہ کیا اور کھانے پینے کی اشیاء پر دھاوا بول دیا۔ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر لاہور کے جلو پارک میں ہونے والی شجر کاری کی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر جنگلات سبطین خان نے پودا لگایا۔ تقریب میں گورنر پنجاب کی تقریر کے دوران ٹائیگر فورس کے جوانوں نے کورونا کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق رکھ دیا اور ضابطہ کار(ایس او پیز) کو مکمل نظر انداز کردیا۔ ٹائیگر فورس کے جوان کھانے پینے کی اشیاء کو دیکھ کر قابو سے باہر ہوگئے اور بدنظمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹ پڑے۔