برطانیہ کے کورونا وائرس وارڈز خالی ہوگئے، کووڈ 19 مریضوں میں99 فیصد تک کمی ہوگئی

August 10, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے بہت سے کورونا وائرس وارڈز خالی پڑے ہیں جیسا کہ نئے اعداد و شمار نے انکشاف کیا ہے کہ وباء کے عروج سے اسپتال میں اور کووڈ 19 سے مرنے والے افراد کی تعداد 99فیصد تک تیزی سے کم ہوگئی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق اسپتالوں میں اموات کے اعداد و شمار 10 اپریل کو وبائی مرض کے عروج پر یومیہ 866 سے کم ہوکر گزشتہ جمعرات کو 5 تک رہ گئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 کے اسپتال میں افراد کی تعداد بھی 96 فیصد تک کم ہوگئی ہے ۔ اپریل کے وسط میں وباء کے عروج پر انگلینڈ میں اسپتال کا عملہ دباؤ کے تحت 17 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج یومیہ کر رہا تھا۔ لیکن اگست 6 کو این ایچ ایس انگلینڈ کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسپتال کا عملہ 7 سو کووڈ 19 مریضوں کا علاج کر رہا ہے۔اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ بعض اسپتالوں کے وارڈز میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں آیا۔ ایک بڑے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ برطانیہ تقریباً اجتماعی مناعت تک پہنچ رہا ہے۔