حب ڈیم سے 1.8میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ

August 10, 2020

کراچی (طاہر عزیز /اسٹاف رپورٹر ) حب ڈیم کے مکمل بھرنے میں دس فٹ پانی باقی رہ گیا اتوار کی شب لیول 229 فٹ کو چھو گیاڈیم سے بجلی پیدا کے لئے منصوبہ واپڈا حکام کوبھیج دیا گیا تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون سیزن شروع ہونے کے بعد پانی کا لیول 309 فٹ سے مسلسل بڑھ کر 329 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

اس طرح اب تک ڈیم میں بیس فٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے ڈیم میں ذخیرہ آب 339 فٹ ہونے پر پانی اسپل وے ہونا شروع ہوجائے گا آخری بار 2007 میں ڈیم مکمل بھرا تھا جبکہ ڈیم 1980 میں کمیشن ہونے کے بعد اب تک سات مرتبہ مکمل بھرنے کےبعدا ضافی پانی حب دریا میں جاچکا ہے۔

تین روز قبل بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں بہت زیادہ بارشیں ہوئی ہیں جس سے ایک بار پھر ڈیم بھرنے کی امید پید ہو گئی ہےدوسری جا نب ذرائع نے بتایا کہ حب ڈیم حکام نےواپڈا کو ایک پروجیکٹ بنا کر منظوری کے لئے بھیجا ہے۔

جس کے تحت ڈیم بھرنے کی صورت میں ایک سال لگاتا ر 1.8 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے اس سے ڈیم پر واقع واپڈا دفاتر اور کالونی کے ساتھ مقامی کوقریبی آبادی کو بجلی سپلائی کی جاسکے گی حب ڈیم جو کہ واپڈا کا ہی پروجیکٹ ہے۔

اس کے حکام نے پی سی ون بناکر منظوری کے لئے بھیج دیا ہےحب ڈیم کی سطح آب میں ہونے والے اضافہ سے کراچی کے لئے 20 مہینوں کا پانی ذخیرہ ہوگیاہے واضح رہے ڈیم سے کراچی کو 100ایم جی ڈی اور بلوچستان حب کو 61 ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جاتا ہے ڈیم مکمل بھر جانے پر تین سال تک مکمل سپلائی کی جا سکتی ہے۔