اسلام آباد میں مارکیٹیں،دکانیں اور شاپنگ مالز مکمل کھل گئے

August 10, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ مالز کو پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ،جس کے بعد ہفتہ سےکاروبار مکمل طور پر کھل گئے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آبادکی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابقاسلام آباد میں مارکیٹوں ،دکانوں اور شاپنگ مالز کے لیے لاک ڈاؤن مکمل ختم کردیا گیا اور شہر میں اب دکاندار پورا ہفتہ کاروبار کر سکیں گے۔ تعمیراتی شعبے سے متعلقہ تمام کاروباربھی کھولنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔