حضرت عثمان غنیؓ کی اسلام کیلئے قربانیاں یاد رکھی جائیں گی،مولاناامجدخان

August 10, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی ) حضرت عثمان غنیؓ کی اسلام کیلئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ آپ کے طرز حکومت کے فیصلوں پر عمل در آمد کر کے ملک کو بحرانوں سے آزاد کرایا جاسکتا ہے ،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو بے پناہ مسائل کا شکار کر دیا ہے ،ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے ڈ پٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے خلیفہ ثالث حضرت سیدنا عثمان غنی کی یوم شہادت کے حوالے سے جامع مسجد رحمانیہ خطیب اسلام یونٹ کے زیرا ہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ حضرت عثمان غنی ؓکی حیات انسانیت کے لیئے مینار نور اور مشعل راہ ہے انہوں نے کہاکہ آپ نے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ذی النورین کا اعزاز آپ کا مقدر بنا۔ مولانا محمد امجد خان نے مسجد وزیر خان کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ اور کہاکہ اس سے جہاں مسجد کا تقدس پامال ہوا وہاں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک بے حیائی اور فحاشی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پھیلائی جارہی ہے ۔