جاوید پارک میں وقوعہ ہوا،نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرنورین کاگلا کاٹ دیا،مقتولہ کاخاوند زیرحراست

August 10, 2020

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاو ن کے علاقہ میں 22سالہ خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا۔ ۔جاوید پارک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 22 سالہ نورین کو قتل کردیا اطلاع ملنے پر قتل کی واردات کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ، مقتولہ شادی شدہ تھا تحقیقات میں مشکوک بیانات پر نورین کے شوہر کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔