امر سدھوروڈ: فلنگ مشین میں آتشزدگی ،4افرادزخمی

August 10, 2020

کاہنہ(نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریا ے علاقہ امرسدھو روڈ پر پٹرول فلنگ مشین میں اچانک آگ لگنے سے 4 افراد زخمی اور متعدد موٹر سائیکل اوردکانیں جل گئیں ۔ امرسدھو روڈ پر کلینک سے ملحقہ پٹرول فلنگ مشین کے ٹینک میں ٹینکر سے فیلنگ کی جا رہی تھی کہ اچانک آگ بڑھک اٹھی ۔ریسکیو نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ اس آتشزدگی کے بارے میں ایس ایچ او نے لاعلمی کا اظہار کیا۔