گلشن اقبال میں ایک گھر سےایک لاکھ 45ہزار لوٹ لیےگئے،شالیمار میں 18ہزار چھن گئے،3موٹرسائیکل چوری

August 10, 2020

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں ڈاکووں نے شکیل کے گھر سے 4لاکھ 70ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ہیئر میں ڈاکووں نے سفیان کے گھر سے 2لاکھ50ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان ، گارڈن ٹاون میں ڈاکووں نے وقاص کے گھر سے2لاکھ 10ہزار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان ،گلشن اقبال کے علاقہ میں ڈاکووں نے انجم علی کے گھر سے1لاکھ 45ہزار کی نقد ی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان.ملت پارک میں ڈاکووں نے مصطفی کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔شاہدرہ ٹاون میں ڈاکووں نے نوید سے70ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان ،شالیمار کے علاقہ میں ڈاکووں نے حسین سے18 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،لاری اڈا کے علاقہ میں ڈاکووں نے بابر سے 10ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ چوہنگ اور معروف سے گاڑیاں اور نیو انارکلی ،ماڈل ٹاون اور اسلام پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔