شجاع الدین شیخ نے تنظیم اسلامی کے امیر کاعہدہ سنبھال لیا

August 10, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) نامورمبلغ شجاع الدین شیخ نے تنظیم اسلامی کے امیر کا عہدہ سنبھال لیا۔وہ پارٹی کے تیسرے امیر ہیں۔سابق امیر حافظ عاکف سعید خرابی صحت کی وجہ سے مستعفی ہوگئے۔ مرکزی شوریٰ نے چند سالوں سے دل کی بیماریوں میں مبتلا حافظ عاکف سعید کا استعفیٰ قبول کرلیا۔