مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم ٹاؤن کے تحت جشن آزادی مارچ

August 10, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم ٹاؤن کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ منعقد ہونیوالاچوتھا سالانہ آزادی مارچ میلاد چوک شاہ رکن عالم کالونی سے شروع ہوکر گلشن مارکیٹ،نون چوک سے ہوتا ہوا گلستان مارکیٹ میں اختتام پذیرہوا۔آزادی مارچ کی قیادت مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما راجہ زاہد محمود،تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین،متحدہ میلاد کونسل کے رہنما خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری، مرزا ارشد القادری اوردیگر قائدین نے کی۔ عوامی تحریک کے مرکزی رہنما عارف چوہدری،میاں نوراحمد سہوراؤ محمد عارف رضوی،ساجد قادری،حافظ منظورالہی،ثمر حامدی، میجر محمد اقبال چغتائی،علامہ عبدالرزاق و دیگر بھی شامل تھے۔