ماہ اگست میں بھرپور شجرکاری کو یقینی بنائیں گے‘کمشنرشان الحق

August 10, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت نور الحسن پارک میں شجرکاری کی گئی ۔کمشنر ملتان شان الحق نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کمشنر ملتان شان الحق نے کہا کہ شہر بھی میں شجرکاری سے آلودگی کو کنٹرول کرنے اور ماحول کو خوبصورت بنانے میں بھرپور مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے۔ماہ اگست میں بھرپور شجرکاری کو یقینی بنائیں گے۔شجرکاری شہر ملتان کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہاکہ وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنارہے ہیں۔بارہ سے چودہ فٹ کے درخت لگارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑے سائز کے درخت لگانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ جلد سایہ دار درخت بن سکیں۔