محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھیں، انجمن تاجران

August 10, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدرعارف فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے پر اتفاق رکھتی ہے ۔ اس سلسلے میں امن و امان کے لئے تاجر برادری کو اورتمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی دہلی گیٹ حسن محمود کی جانب سے امن و امان کے حوالے منعقدہ اجلاس میں تاجر نمائندوں سے خطاب کرتے کیا۔