سینما گھر آج کھل جائیں گے‘ ہنرمندوں اور ملازمین میں خوشی کی لہر

August 10, 2020

پشاور ( وقائع نگار ) صوبائی دارلحکومت میں سینماءگھروں کو 142دنوں کی مسلسل بندش کے بعد آج سے کھول دیا جائے گا جس سے اداکاروں پروڈیوسروں ہدایتکاروں اور ہنرمندوں اور سینما ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ارشد سینما کے مالکان پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان اور ہدایتکار ارشد خان کے مطابق کہ حکومتی ایس او پیز کے تحت آج سینما گھر کھل رہے ہیں اور چالیس فیصد شائقین کو بٹھایا جائیگا حکومت نے بروقت فیصلہ کر لیا بصورت دیگر اگر سینما گھر مزید بند رہتے تو خیبر پختونخوا میں سینما انڈسٹری مکمل ختم ہو جاتی واضح رہے سینما روڈ پر واقع سینماءگھر ساڑھے چار مہینے بعد کھولنے کے حوالے سے صفائی ستھرائی ، ترئین و آرائش کا کام جاری ہے وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد سینما گھروں میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کو گزشتہ روز طلب کیا ہے، سینماءگھر مالکان کے مطابق کورونا وائرس کے باعث انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ، عید الفطر اور عید الضحی پر کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔