پی ایس ایکس: انڈیکس میں 114 پوائنٹس کی کمی

August 10, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا پہلا دن منفی رہا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 114 پوائنٹس کی کمی ہوئی، دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 39 ہزار 914 پر ہے۔

آج 100 انڈیکس نے 367 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔

حصص بازار میں آج 415 کمپنیوں کے 57 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 398 ارب روپے رہی۔