کورونا کی جنگ لڑتے متاثرین اور طبی عملے کو خراج تحسین

August 10, 2020

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور کروڑوں متاثر ہوچکے ہیں۔

مشکل وقت سے کامیابی سے نکلنے والے چین کے شہر ووہان کے باہمت شہریوں اور فرض شناس طبی عملے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈرون لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین چار سو ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑایا گیا اور ان جگمگاتے ڈرونز کے ذریعے شہر کی تاریخی عمارتوں کی فارمیشنز پیش کیں اور ساتھ ہی شکریہ اور احتیاطی تدابیر و صحت عامہ کے پیغامات بھی دیئے گئے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔