بھیا مضبوط رہو، پاکستان کم بیک کریگا، سرفراز کا اظہر کو پیغام

August 11, 2020

بھیا مضبوط رہو، پاکستان کم بیک کریگا، سرفراز کا اظہر کو پیغام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مانچسٹر ٹیسٹ میں دفاعی حکمت عملی کے باعث اظہر علی کی کپتانی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ایسے میں سابق کپتان سرفراز احمد اپنے دوست اور کپتان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ سرفراز احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’بھیا، حوصلہ نہ ہارو، مضبوط رہو۔ انشاءﷲ پاکستان سیریز میں کم بیک کر ے گا‘‘۔ انہوں نے ساتھ ہی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اظہر علی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’بھیا انشاء ﷲ‘‘۔ انہوں نے سرفراز احمد کو عظیم آدمی بھی قرار دیا۔