محمد حفیظ سمیت 93 انٹرنیشنل کرکٹرز کی لنکا پریمیئر لیگ میں دلچسپی

August 11, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لنکا پریمیئر لیگ کے لئےمحمد حفیظ سمیت کئی پاکستانی کرکٹرزنے دلچسپی ظاہر کردی ہے ۔ اسٹار کھلاڑیوں کو 2 ستمبر کے بعد عدم دستیابی کی وجہ سے زیرغور نہ لائے جانے کا امکان ہے،مجموعی طور پر 93 انٹرنیشنل کرکٹرز نے دستیابی ظاہر کی ہے۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کے فری لانس کرکٹرز حصہ لے سکتے ہیں۔ٹورنامنٹ 28 اگست سے 20 ستمبر تک 5 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو 40 سے 50 ہزار ڈالر تک معاوضہ ملے گا۔